چاغی، تیز رفتار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

کوئٹہ (آن لائن) چاغی کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چاغی کے علاقے دشت میں تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں