ہزاروں خالی ٹرک افغانستان کے بارڈر پر واپسی کے منتظر، چمن بارڈر پر حکام خالی ٹرکوں کو نہیں چھوڑ رہے، بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی نائب صدر حاجی ظاہر شاہ یوسف زئی سہیل خان کاکڑ مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی روزی خان مندو خیل نے گزشتہ روز کمشنر کوئٹہ ڈویژن سے ملاقات کی کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو صدر حاجی نور محمد شاہوانی نے باقاعدہ تحریری طور پر اگاہ کیا گیا کہ ہمارے ہزاروں خالی ٹرک افغانستان کے بارڈر پر واپسی کے منتظر ہے چمن بارڈر پر پاکستانی حکام خالی ٹرکوں کو ذلیل کر کے نہیں چھوڑ رہے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں خالی ٹرکوں کو روک کر رکھا ہے جس کی وجہ سے ہمارے ٹرانسپورٹرز سخت اذیت میں مبتلا ہے ایک دو دن کا سفر 15 سے 20 دنوں میں ہو رہا ہے جس پر کمشنر کوئٹہ نے یقین دہانی کرائی کہ جلد سے جلد اس مسئلے کے حل کو نکالا جائے گا۔
Load/Hide Comments


