وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کو تبدیل کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، اسپیکر ایاز صادق
اسلام آ با د /کوئٹہ( آئی این پی ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کو تبدیل کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں،بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بلوچستان کی اتحادی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی،وفاق اور صوبوں کے مابین رابطوں کے فروغ سے عوامی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی سے پبا ت چیت کر تے ہو ئے کیا ۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کے لئے پارلیمنٹ ہا ﺅس پہنچے ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی، سماجی اور ترقیاتی صورتحال اوربلوچستان میں جاری عوامی فلاح اور وفاقی تعاون پرتفصیلی گفتگو کی گئی ۔ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کو تبدیل کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیںبلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بلوچستان کی اتحادی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے بلوچستان میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبے خوش آئند ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق نے بلوچستان کیلئے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا ئی اور کہا کہ صوبے کے عوام کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے وفاق اور صوبوں کے مابین رابطوں کے فروغ سے عوامی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی،اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی قیادت اور پارلیمانی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور بلوچستان اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی میں قومی اسمبلی کے تعاون کو سراہا۔سرفراز احمد بگٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے کی بھی تعریف کی اور کہا کہ بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف نبردآزما ہیں،پارلیمان صوبوں کی مضبوط آواز ہے دونوں رہنماﺅں نے بلوچستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کے عزم کا اظہار کیا ۔


