اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا ٹیلی فونک رابطہ، پاک ایران سفارتی روابط جاری رکھنے کے عزم
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو فون کرکے ایران کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک ایران وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے پاک ایران سفارتی روابط جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
Load/Hide Comments


