صوبے کے انتظامی محکموں کے سربراہان اور کمشنرز کے صوبہ چھوڑنے پر پابند ی عائد کردی گئی

کوئٹہ ، صوبے کے انتظامی محکموں کے سربراہان اور کمشنرز کے صوبہ چھوڑنے پر پابند ی عائد کردی گئی، پیر کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان کے تمام انتظامی محکموں کے سربراہان اورتمام ڈویژن کے کمشنرز کے صوبے سے باہر جانے پر پابند ی عائد کردی کوئی بھی افسر وزیراعلیٰ کی اجازت کے مطابق سرکاری یا نجی کام سے صوبے سے باہر نہیں جا سکے گا جبکہ حکم نامے کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف بیڈا ایکٹ 2011کے تحت کاروائی عمل میں لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں