سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان

کراچی: سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان، 15 جون سے نویں اور دسویں کے امتحانات ہوں گے، 6 جولائی سے انٹر کے امتحانات ہوں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ یکم جون سے 15 جون تک نویں دسویں کے علاوہ تمام کلاسوں کے امتحانات ہوں گے اور 15 جون کے بعد نئی کلاسیں شروع ہوں گی،میٹرک اور انٹر کے امتحانات دوپہر کی شفٹ میں ہوں گے، 15 جون سے نویں اور دسویں کے امتحانات ہوں گے، یہ امتحانات 15 دن تک چلیں گے، جبکہ 6 جولائی سے انٹر کے امتحانات ہوں گے، میٹرک کا رزلٹ 15 اگست تک جاری کردیا جائے گا۔جبکہ بارہویں کلاس کا رزلٹ 15 ستمبر تک آئے گا۔انہوں نے کہا کہ گیارہویں جماعت کے داخلے 15 جولائی سے شروع ہوں گے، کالج میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کا تعلیمی سال یکم اگست 2020 سے شروع ہوگا۔ کالج میں داخلے نویں جماعت کے نتیجے کو دیکھتے ہوئے ہوں گے، میٹرک کے نتیجے کے بعد جو طلبہ پاس ہوں گے وہ ا?گے جائیں گے اور فیل طلبہ واپس ا?ئیں گیسعید غنی نے کہا کہ تفتان بارڈر پر کروناوائرس کے حوالے سے انتظامات ناقص ہیں تاہم دنیا کے بہت سارے ممالک کے مقابلے میں ہمارے بہتر حالات ہیں، اللہ کرے ہمارے حالات 30 مئی تک ٹھیک ہوجائیں، اگر خدانخواسہ حالات مزید خراب ہوئے تو دوبارہ چیزوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہوگی۔ ایک سوال پر صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے کے مطابق تمام والدین ماہانہ فیس ادا کریں، کوئی ایڈوانس فیس دینے کی ضروت نہیں۔ اگر فیس نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو اسکول ملازمین کو بھی تنخواہ نہ دینے کا فیصلہ کرنا پڑے گا جو کہ نامناسب ہے۔سعید غنی نے پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کو بھی پروموٹ کرنے کی تردید کی اور بتایا کہ کسی کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا تمام کلاسوں کے امتحانات ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں