بلوچستان، سینیٹ انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کا اجراء شروع
کوئٹہ: بلوچستان سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی کااجراء شروع کردیا گیا،پہلے روز پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے،ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے الیکشن کمیشن حکام کے مطابق سینیٹرمیر حاصل بزنجو مرحوم کی وفات کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پرانتخاب کیلئے جمعرات کو پانچ کاغذات نامزدگی جاری کئے گئے کاغذات نامزدگی وصول کرنیوالوں میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے اصغرعلی چنگیزی،آزادامیدوارسید نوید جان، پی ٹی آئی کے نواب خان،بلوچستان عوامی پارٹی کے اورنگزیب کھیتران اور خالد بزنجو شامل ہیں حکام کے مطابق جاری کردہ کاغذات نامزدگی میں سے ایک امیدواراصغرچنگیزی نے کاغذات جمع کرائے،الیکشن کمیشن حکام کے مطابق کاغذات نامزدگی کے اجراء اور وصولی کاسلسلہ آج جمعہ کے روز بھی جاری رہیگا، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 31اگست کو ہوگا،سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب 12ستمبر کو بلوچستان اسمبلی میں ہوگا


