کراچی میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کو خود مانیٹر کر رہا ہوں،عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کراچی میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کو خود مانیٹر کر رہا ہوں،سندھ بالخصوص کراچی میں بارش سے عوام کی تکالیف کا ادراک ہے،این ڈی ایم اے متاثرین کو طبی امداد،کھانا اور پناہ گاہ فراہم کرے۔جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ بالخصوص کراچی میں بارش سے عوام کی تکالیف کا ادراک ہے،کراچی میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن کو خود مانیٹر کر رہا ہوں۔چیئرمین این ڈی ایم اے اور گورنر سندھ سے بھی مسلسل رابطے میں ہوں۔این ڈی ایم اے کو پانی میں گھرے لوگوں کو ریسکیو کرنے کی ہدایت کی ہے۔این ڈی ایم اے متاثرین کو طبی امداد،کھانا اور پناہ گاہ فراہم کریں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو یوٹیلٹی سروسز کی فوری بحالی کی ہدایت کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں