کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا بڑا حکم

کراچی, کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بھر کی جیلوں میں چیف سیکریٹری کو فوری طور پر ریپڈ رسپانس یونٹ قائم کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری کو فوری طور پر ریپڈ رسپانس یونٹ قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام جیلوں میں فوری اسکریننگ کرائی جائے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ ہر جیل میں کم از کم 4 ٹمپریچر گن فوری پہنچائی جائیں اور جیلوں کے عملے بھی اسکریننگ کرائی جائے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جیل ڈاکٹرز کو لمحہ بہ لمحہ قیدیوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قیدی جہاں بھی ہوں اسکریننگ یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ سیکریٹری صحت، ہوم سیکریٹری کرونا سے متعلق انتظامات مکمل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں