اقوام متحدہ کے اہلکار پر چھ خواتین کی آبرو ریزی کے الزام میں فرد جرم عائد

واشنگٹن :امریکی شہر مین ہٹن میں فیڈرل اٹارنی جنرل نے اقوام متحدہ کے ایک سابق ملازم پر عراق ، مصر اور امریکا میں ہونے والے متعدد جنسی حملوں کو چھپانے کی کوشش کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی ۔نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ کریم الکورانی نے 2005 سے 2018 کے درمیان اقوام متحدہ کے ساتھ بین الاقوامی امداد ، ترقی اور بیرونی تعلقات جیسی ایجنسیوں میں مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پراسیکیوٹرز نے اس پر دو الزامات عائد کیے جن میں ایف بی آئی سے جھوٹ بولنے اور نشہ آور اشیا کھلا کر خواتین کو بے ہوش کرنے کے بعد ان پر جنسی تشدد شامل ہیں۔2016 میں ایک خاتون نے بتایا کہ عراق میں اپنے اپارٹمنٹ میں الکورانی اسے نشہ آور چیز کھلائی اور بے ہوش ہونے کے بعد اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔تفتیش کاروں نے اسی طرح کے جرائم کے دیگر واقعات کا بھی پتا چلایا ۔ الکورانی نے 2009 اور 2016 کے درمیان پانچ دیگر خواتین کے خلاف ایسے ہی جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔ الکورانی خواتین کی عصمت ریزی کے بعد انہیں بتا دیا کرتا تھا۔ملزم کو نیو جرسی میں گرفتار کیا گیا اور اس پر دو جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ۔ جن میں وفاقی قانون نافذ کرنے والے عہدیداروں سے جھوٹ بولنا شامل ہے۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزم کو پانچ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں