تعلیمی ادارے اکتوبر تک بند رہنے کی خبروںمیں کوکئی صدقت نہیں‘ شفقت محمود
لاہور: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے تعلیمی ادارے اکتوبر تک بند رہنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7ستمبر کوہونے والے اجلاس میں سکولز کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔وزیرتعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جعلی اکائونٹ سے میرے نام سے غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ سکولزاکتوبر تک بند رہیں گے ، 15 ستمبر کو سکولز کھولنے کاحتمی فیصلہ7 ستمبر کو وزارت تعلیم کرے گی۔
Load/Hide Comments


