منگچر، بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
منگچر:منگچر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے کھمبے سے گرکر ایک شخص جاں بحق منگچر کے علاقہ کلی سور میں 35 سالہ غلام محی الدین ولد عبدالخالق قوم لانگو نامی شخص اپنے ٹیوب ویل کے بجلی کے لائن کی مرمت کے لیے کھمبے پر چڑھ گیا جہاں پر گیارہ ہزار کے وی کے بجلی کے تاروں کی کرنٹ لگنے سے وہ کھمبے سے گرکر جاں بحق ہوگیا جس کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قلات لایا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردیاگیا۔
Load/Hide Comments


