محکمہ صحت میں 40 کروڑ کا غبن،گرفتار ملزمان ریمانڈ پر نیب کے حوالے

کوئٹہ:احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب منوراحمد شاہوانی نے کروڑوں روپے کرپشن کیس میں گرفتار محکمہ صحت بلوچستان کے سابق ایڈیشنل ڈائر یکٹر و دیگر ملزمان 12 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو بلوچستان نے کروڑوں روپے کرپشن کیس میں گرفتار محکمہ صحت بلوچستان کے سابق ایڈیشنل ڈائر یکٹر و دیگر ملزمان کو احتساب عدالت پیش کر کے ملزمان کا 12 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا،کہ ملزم سابق ایڈیشنل ڈا ئر یکٹر ایم ایس ڈی ڈا کٹر ذوالفقار علی بلوچ نے میڈیکل ٹیکنیشن اینڈ پروپرائیٹر علی عمر انٹر پرائیزز، خالد بھٹی اور فقیر حسین نے نہ صرف بیپرا رولز کی خلاف ورزی کی بلکہ ذاتی مفادات کے حصول کے لئے قومی خزانے کو 40 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا،ملزمان کو احتساب عدالت کے جج منور شاہوانی کے رو برو پیش کیا گیا، نیب کی استدعا پر احتساب عدالت نے ملزمان کو 12روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا،واضح رہے کہ یہ صرف ایک آیئٹم کی خریداری میں اتنے بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی، نیب کی ٹیم دیگر آیٹمز کی بھی چھان بین کر رہی ہے، اور ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈ ی جی نیب بلوچستان نے چیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سرکاری خزانے کو لوٹنے والے عناصرکو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا، ایم ایس ڈی میں ادویات و طبعی آیٹمز کی خریداری کی تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، صحت عامہ کے وسائل عوام کے لئے ہیں، ان کو لوٹنے والے چاہے با اثر افراد ہی کیوں نہ ہوں ان کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائیگی، مفاد عامہ کے اجتماعی وسائل چند افراد کی انفرادی اسائش بننے نہیں دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں