گڈانی، لانچ ڈوب گئی، ماہیگروں نے تیر کر جان بچائی

گڈانی (نمائندہ انتخاب)گڈانی کے سمندر میں کراچی کی لانچ ڈوب گئی کشتی میں 11 ماہی گیر سوار تھے جنہوں نے تیر کر اپنی جان بچائی ایندھن کی خرابی کے سبب کشتی سمندری لہروں کی نذر ہوگئی تفصیلات کے مطابق کراچی ماہی گیر کشتی الصفا نمبر 13390 دوران مچھلی کے شکار کے دوران انجن میں خرابی اور لانچ کے نیچے کا حصہ ٹوٹنے کے سبب پانی بھرجانے کی وجہ سے بیچ سمندر لہروں کی نذر ہوگئی اور پلاٹ نمبر 116 کے قریب ڈوب گئی کشتی میں سوار 11 ماہی گیر جن میں کریم بخش۔محمد اشرف۔خدا بخش۔محمد سہیل۔شوکت ۔ذوالفقار ۔سکندر۔محمد یوسف۔ سلیمان اور پرویز شامل ہیں نے تیر کر اپنی جان بچائیں اس سلسلے میں کشتی کے ناخدا نظر خان نے بتایا کہ وہ کچھ روز قبل کراچی فشریز سے مچھلی کے شکار کے غرض سے روانہ ہوئے تھے دوران شکار رات انجن کی خرابی کے سبب لانچ کا نیچے کے حصے کا پٹہ ٹونٹے کے سبب پانی بھرنا شروع ہوا جس کی وجہ سے کشتی ڈوب گئی انھوں نے بتایا کہ لانچ میں سوار تمام ماہی گیروں نے تیر کر اپنی جان بچائی شکار کی گئی مچھلی اور جال سمیت تمام ساز و سامان سمندر کی نظر ہوگیا ڈوبنے والی بدنصیب کشتی چند روز قبل ہی شکار پر روانہ ہوئی تھی جو گڈانی کے قریب گزشتہ روز ڈوب گئی کشتی حاجی شیر کی ملکیت بتائی جاتی ہے جبکہ کشتی میں سوار افراد کا تعلق کراچی اور لاکھڑا سے بتایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں