مرید عباس قتل کیس ، ملزم عدالت سے فرار

کراچی:اینکر مرید عباس قتل کیس کا ملزم عادل زمان ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے ملزم عادل زمان کی رہائی کا حکم معطل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے واپس جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

ضمانت خارج ہونے پر ملزم پولیس کے سامنے سے عدالت سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ملزم عادل زمان کی ضمانت پر سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

بو ل نیوز کے اینکرمرید عباس کو گزشتہ سال جولائی میں لین دین کے معاملے پر عاطف زمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

ملزم کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے تھے ایک مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں اور دوسرا سرکار کی مدعیت میں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں