سینئر صحافی قیصر محمود انتقال کرگئے
سینئر صحافی قیصر محمود انتقال کرگئے، اُنہیں ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔قیصر محمود نے غیر ملکی خبررساں اداروں، دی نیوز انٹرنیشنل، جیونیوز سمیت کئی اداروں میں صحافتی خدمات انجام دیں۔اہل خانہ کے مطابق قیصر محمود گزشتہ کچھ ماہ سے علیل تھے، آج طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
قیصر محمود نے اپنے صحافتی کیئریر میں چالیس برس سے زائد کا عرصہ گزارا، صحافتی حلقوں میں وہ اصول پرست، ایماندار، اصلاح پسند اور نقاد کی حیثیت سے جانے جاتے تھے، نوجوان اور جونئیر صحافیوں کی تربیت پر وہ خاص توجہ دیتے تھے۔قیصر محمود جرمن اور امریکی خبر رساں ادارے، روزنامہ جسارت، دی نیوز انٹرنیشنل اور جیوٹی وی سے بھی منسلک رہے۔
صحافی قیصر محمود کو فیز 8 کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ فیز 6 کی مسجد علی میں ادا کی گئی نمازہ جنازہ میں عزیز واقارب، اہل علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔


