بلوچستان میں 55افراد میں کورونا وائر س کی تصدیق
کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ رجحان برقرار چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے55نئے مریض رپورٹ جبکہ کورونا کے شکار 52 مریض صحت یاب ہوگئے محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق جمعرات کو 379افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے دوران صوبے کے55 مریضوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تشخص کے بعد صوبے میں اب تک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد13 ہزار282ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا52مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12ہزار251 ہوگئی جبکہ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کوروناوائرس کے باعث انتقال کرجانے والے افراد کی تعداد 145 ہے جو مجموعی مریضوں کا ایک فیصد ہے ،
Load/Hide Comments


