فیصل واوڈا کا جنسی زیادتی میں ملوث مجرموں کو مردانگی سے محروم کرنےکا بل پارلیمنٹ میں پیش

اسلام آباد :فیصل واوڈا کا جنسی زیادتی میں ملوث مجرموں کو مردانگی سے محروم کرنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان، وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ان درندوں کی سرعام پھانسی پہ اگر "انسانی حقوق کے علمبرداروں” کو تکلیف ہے تو ہر حال میں فوری طور پر ان وحشیوں کے لئے آختہ کاری کا قانون پاس کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور موٹروے پر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے معاملے پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ اگر لوگوں کو پھانسی کی سزا پر اعتراض ہے تو پھر جنسی درندوں کو مرادنگی سے محروم کر دیے جانے کی سزا ہونی چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں