بی آر اے کے ہائی کمانڈر ماسٹر سلیم جلیس نے ہتھیار ڈال دیا

تربت؛بی آراے کا اہم کمانڈرماسٹرسیلم جلیس نے سرنڈرکرلیا،سرنڈرکرنے بعد بی ایل ایف کے بانی رکن اورموجودہ بی آراے کے ہائی کمانڈرماسٹرسلیم جلیس نے اپنی جاری کردہ پریس ریلیز بیان میں کہاہے کہ میں نے عسکریت پسند تنظیموں سے علیحدگی کرلی ہے،اوراپنی رضامندی سے قومی دھارے میں شامل ہوگیاہوں،میں پچھلے 23سالوں سے مسلح تنظیموں کے ساتھ وابسطہ رہاہوں،میں تسلیم کرتاہوں کہ بلوچستان میں سرگرم تنظیمیں آزادی کینام پر نوجوانوں ورغلا رہی ہیں اور بیرونی قوتوں کے ہاتھوں کھیل رہی ہیں انھوں کہا ہے کہ 1997 سے اب تک میری 23 جدوجہد بلوچستان اور اسکے عوام کیلئے کسی قسم کے فائدہ کے بجائے بے پناہ نقصان اور تکلیف کا باعث رہی ہے جس کے احساس نے میری ضمیر کو جگا دیا ہے،انھوں نے کہا کہ یہ نام نہاد جنگ اب صرف ذاتی مفادات کیلئے لڑی جارہی ہے اس لیئے میں تمام مسلح افراد اور نوجوان نسل سے اپیل کرتا ہوں کہ اس بے مقصد جنگ کو ختم کرکے قومی دھارے میں شامل ہوجائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں