پاکستان میں کورونا ویکسین کا ٹرائل اگلے10 روز میں شروع ہوگا،اسد عمر
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کا ٹرائل اگلے10 میں شروع ہوگا، پاکستان میں چین کی تیار کردہ ویکسین کے ٹرائل کا تیسرا مرحلہ ہوگا، جس میں پاکستان بھی شامل ہوگا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل میں شامل باقاعدہ شامل ہوگا۔جبکہ پاکستان میں کورونا ویکسین کے ٹرائل کا تیسرا مرحلہ اگلے دس روز میں شروع ہوجائے گا۔ پاکستان آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین کی تیاری میں بھی شراکت دار ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ٹرائل میں بھی پاکستان حصہ دار ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بچوں میں کورونا وائرس کی وباء سے متعلق احتیاطی ہدایات جاری کر دیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بچوں میں ماسک کے استعمال سے متعلق درجہ بندی کر دی، یہ درجہ بندی 5 سال سے کم عمر بچوں، 6 سے 12 سال کے بچوں اور 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے کی گئی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے، ضروری ہو تو والدین 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے میں مدد کریں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 584 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 3 مریض جاں بحق ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 373 ہوگئی۔دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 کروڑ 84 لاکھ 81 ہزار 413 ہو گئی ہے۔ امریکہ 64 لاکھ 43 ہزار 743 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ پہلے، بھارت 46 لاکھ 59 ہزار 984 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 42 لاکھ 82 ہزار 164 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ شدید متاثرہ ممالک میں چوتھے نمبر پر موجود ملک روس میں نوول کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 48 ہزار 257 جبکہ پانچویں نمبر پر موجود ملک پیرو میں نوول کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 10 ہزار 67 ہو گئی ہے۔


