پارٹی کو نقصان پہنچانے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کے جنت میں رہتے ہیں، عبدالخالق ہزارہ
کوئٹہ:ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پارٹی ہزارہ قوم کے شہداء ،کوئٹہ کے غیور شہریوں اور ہزارہ قوم کے نوجوانوں کی آرزوئوں کی ایسی جماعت ہے جس کی بنیادوں میں ہزارہ قوم کے کئی اداروں،طلباء تنظیم،دانشوروں اور سیاسی کارکنوں کی جدوجہد اور کوششیں شامل ہیں کوئٹہ شہر اور صوبے سے دہشتگردی اور مسلط شدہ فرقہ واریت میں پارٹی چیئر مین حسین علی یوسفی اور درجنوں کارکنوں نے اپنے لہو کے ذریعے اس پارٹی کی آبیاری کی پارٹی نے اپنے قیام کے بعد مسلسل ہزارہ قوم اور کوئٹہ کے شہریوں کی میتیں اٹھائی اس جماعت کو نقصان پہنچانے یا کمزور کرنے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کے جنت میں رہتے ہیں ان خیالات کااظہار چیئر مین وصوبائی مشیر عبدالخالق ہزارہ ،سیکرٹری جنرل احمد علی کوہزاد،سیکرٹری اطلاعات ورکن صوبائی اسمبلی قادر علی نائل،ضلعی صدر ساحل ہزارہ نے علمدار روڈ کے کارکنوں کی جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب چیئر مین اول ڈاکٹر اصغر علی چنگیزی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل مرزا حسین ہزارہ،ارکان کونسل عبدالعلی ہزارہ،زمان دھقانزادہ،رضا خان،محمد اسماعیل چنگیزی،بوستان علی کشتمند،اراکین وہدیداران ضلعی،حلقہ وبنیادی کونسل اور بڑی تعداد میں پارٹی کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر پارٹی رہنمائوں نے کہا کہ ہمارے کارکن قوم اور پارٹی کا وہ ا ثاثہ ہے جس سے پوری قوم کو فخر ہے کارکنوں کی سخت اور طویل جدوجہد کے نتیجے میں پارٹی کوہمیشہ ہزارہ قوم اور کوئٹہ کے شہریوں کی بھر پور تائید وحمایت حاصل رہی ہے 2008اور 2013کے انتخابی نتائج راتوں رات تبدیل کرنے کے بعد 2014کے بلدیاتی انتخابات نے واضح کیا کہ عام انتخابات کے نتائج کچھ اور تھے 2014کے بلدیاتی امیدواروں نے پارٹی کی سیاسی وجمہوری جدوجہد کے نتیجے میں کامیابی حاصل کی تھی اسی طرح پارٹی نے 2018کے عام اور ضمنی انتخابات میں کارکنوں،حامیوں اور یہی خیر خواہوں کی سیاسی جمہوری اور قومی جدوجہد کی بدولت کامیابی حاصل کر کے صوبائی اسمبلی میں کوئٹہ کے شہریوں اور ہزارہ قوم کے حقوق کی پارلیمانی کوششوں کا آغاز کیا اس دوران پارٹی صوبے کے مختلف سیاسی جماعتوں کے اتحادی بن کر صوبائی حکومت میں شامل ہوئی اور گزشتہ 2سالوں سے اپنے حلقہ انتخاب میں جس طرح کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا ہے اس کی مثال صوبے کی تمام جماعتوں اور عام شہری دے رہے ہیں پارٹی نے شفافیت اور معیار کی اعلیٰ ترین مثالیں قائم کر رکھی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کے ساتھ ذاتی مسئلہ درپیش نہیں نہ ہم بھی زاتیات ا ور انا کو کبھی مسئلہ بنا یا ہے مگر اگر کوئی فرد یا پارٹی کا کوئی اعلیٰ ترین عہدیدار پارٹی پالیسیوں اس کے آئین اور منشور کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرتا ہے تو اس کے لئے پارٹی میں کسی قسم کی گنجائش موجود نہیں ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے کئی کارکن سابقہ ادوار میں پارٹی کے کسی نہ کسی فرد کے رویے کی وجہ سے پارٹی سے دوری اختیار کرچکے ہیں ان دوستوں نے فاصلہ اختیار کرنے کے باوجود پارٹی کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا یا وہ ہمارے کارکن ہے اور ہم ان کی ناراضگیاں دور کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں وہ دوست واپس آجائیں اور اپنی قومی جماعت کو مضبوط بنانے قوم اور کوئٹہ کے شہریوں کے آئینی وقانونی حقوق کے حصول کیلئے جمہوری وسیاسی کاروان کا حصہ بنیں پارٹی رہنمائوں نے کہا کہ یکم اکتوبر دنیا بھر کے ہزارہ قوم کے عالمی یوم یکجہتی کا دن ہے اس موقع پر دنیا بھر کے ہزارہ تقاریب اور پروگراموں کا انعقاد کر کے ہزارہ قوم کے ان ہزاروں شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں جن کی بے گناہ قتل عام اور کوئٹہ وصوبے کے دیگر اضلاع میں نسل کشی کی گئی انہی شہداء کے بدولت دنیا بھر میں یکم اکتوبر 2012کو عالمی مظاہرے کئے گئے جس کے بعد اس دن کو عالمی یوم یکجہتی کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا اب ہر سال یکم اکتوبر کے دن کو ہزارہ قوم کی عالمی یوم یکجہتی کے طور پر منا یا جاتا ہے اس سلسلے میں پارٹی کارکنوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھر پور طریقے سے تیاریاں کر کے عالمی یوم یکجہتی کو شہداء کو عقیدت واحترام کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرنے اور ہزار ہ قوم کو اس روز کی مناسبت سے یکجہتی وبیداری کا پیغام دیں انہوں نے پارٹی کی جمہوری وسیاسی استحکام کیلئے حلقہ کونسلوں کو انتخابات کے انعقاد اور کارکنوں کی اس انتخابی عمل میں بھر پور شرکت کو انتہائی ضروری بنیادی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی تنظیمی ڈھانچے مضبوط بنیادوں پر استوار کر کے قوم کے تمام اداروں کو ایک پیغام دیا جائے کہ جمہوریت کی بنیادی آغاز اس کے اندرونی جمہوری عمل سے وابستہ ہے جس سے ہر صورت م یں مکمل کرنا انتہائی ضروری ہے پارٹی رہنمائوں نے کارکنوں کو ہر قسم کے منفی افواہوں سے دور رہنے کی تاکید کرتے ہوئے انہیں پارٹی کے استحکام اور مضوطی پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔


