بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافے کا رجحان برقرار ،112نئے مریض سامنے آگئے

کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافے کا رجحان برقرار چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے112نئے مریض سامنے آگئے۔محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز750افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے دوران صوبے کے22اضلاع سے 112 کیس رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی طور پر صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 13595ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 76مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدمجموعی طور پر صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد12412ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کوروناوائرس کے باعث انتقال کرجانے والے افراد کی تعداد145 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں