کوئٹہ سب کا شہر، سیاست نہیں خدمت کررہے ہیں، جام کمال کا دورہ سریاب
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے کیونکہ موسم تبدیل ہورہا ہے، موسم کی تبدیلی کے باعث عام فلو کی وبا میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ لوگ کورونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے،بلوچستان عوامی پارٹی کی کوئی نشست نہیں لیکن اسے حکمران جماعت نے اون کیا ہے کوئٹہ سب کا شہر ہے سیاست کی بجائے خدمت کو ترجیح دے رہے ہیں کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی اپنی اکثریت بھی بنانے گی اور سہولیات بھی دینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سریاب روڈ ترقیاتی منصوبوں کے معائنے کے بعد میڈیا سے گفتگو اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کیاہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے سوبائی وزراء اور دیگر حکام کے ہمراہ سریاب روڈ توسیع منصوبے، زیر تعمیر لنک روڈ اور اسپورٹس کمپلیکس کامعائنہ کیابلکہ شیخ زید ہسپتال میں زیر تعمیر کینسر ہسپتال کا معائنہ بھی کیاوزیرِ اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے کیونکہ موسم تبدیل ہورہا ہے،وزیرِ اعلی بلوچستان نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے باعث عام فلو کی وبا میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ لوگ کورونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ کوئٹہ میں ترقیاتی کاموں کو معیار کے مطابق ماضی میں نہیں بنایا گیا موجودہ حکومت سریاب روڈ نواں کلی میں چار سے دس رویہ سڑکیں بنارہی ہے وفاقی حکومت نے 65 ایکٹر زمین فراہم کی ہے سریاب میں پچاس ایکٹر رقبے پر اسپورٹس کمپلیکس بن رہاہے ساڑھے تین کلو میٹر آٹھ لائن روڈ بھی سریاب اور گردونواح میں زیر تکمیل ہے ان ترقیاتی کاموں کا فائدہ سریاب کے غریب عوام کو مل رہا ہے۔سریاب میں بہتر سڑکیں بنے سے یہاں کے لوگوں کا معیارِ زندگی بلند ہوگا حکومت کوئٹہ کو صحت اور کھیل کہ تمام سہولیات دینے کا عزم رکھتی ہے۔سڑکوں کے ساتھ نکاسی آب کو معیاری نظام بنایا گیا ہے کوئٹہ کے ٹریفک نظام کو بہترکرنے کے ساتھ ساتھ ڈیمز بنائے جارہے ہیں۔ایک ڈیم مکمل جبکہ دو زیر تعمیر ہیں جس سے بپانی کی فراہمی کا مسئلہ حل ہوگا بلوچستان عوامی پارٹی کی کوئی نشست نہیں لیکن اسے حکمران جماعت نے اون کیا ہے کوئٹہ سب کا شہر ہے سیاست کی بجائے خدمت کو ترجیح دے رہے ہیں کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی اپنی اکثریت بھی بنانے گی اور سہولیات بھی دینگے سہولیات کی فراہمی کیلئے بلدیہ کا شعبہ بہتر کیا جارہا ہے واسا کو ٹاسک دیا گیا سریاب کو پانی دینے کیلئے فوری اقدام کرے حب ندی چالیس کلومیٹر لمبی ندی ہے ریت بجری کا طریقہ کار قانونی بنائیں گے۔


