جاپان کی حکمراں جماعت نے یوشیدے سوگا کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا
ٹوکیو:جاپان کی حکمراں جماعت نے یوشیدے سوگا کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حکمران جماعت نے مستعفی ہونے والے وزیراعظم شنزو آبے کی جگہ یوشیدے سوگا کو نیا وزیراعظم نامزد کیا ہے اور نئے وزیراعظم کے چنائو کے لیے ووٹنگ کا عمل بھی جاری ہے۔سابق برطانوی وزیراعظم شنزو آبے نے خرابی صحت کی بنا پر گزشتہ ماہ عہدے سے استعفی دیا تھا جس کے بعد نامزد کیے جانے والے یوشیدے سوگا کے وزیراعظم بننے کے واضح امکانات ہیں۔
Load/Hide Comments


