این جی اوز زیادتی کے مجرموں کو پھانسی سے بچانے آ جاتی ہیں، کشمالہ طارق

اسلام آباد : وفاقی محتسب انسداد ہراسانی کشمالہ طارق نے کہا ہے کہ زیادتی کے مجرموں کو پھانسی کی سزا دینے سے بچانے کیلیے این جی اوز آجاتی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کشمالہ طارق کا کہنا تھا کہ زیادتی کے مجرموں کو سزا دینے کے لیے قانون میں سقم موجود ہے جب کہ عبرتناک سزا پرانسانی حقوق کی تنظیموں اور پارلیمنٹ میں تقسیم پیدا ہوجاتی ہے۔وفاقی محتسب انسداد ہراسانی کا کہنا تھا کہ مجرموں کو سزادینے کے لیے قانون پر سب کا متفق ہونا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں