کورونا وائرس، تعداد کے حوالے سے حکومتی ارکان اور بیوروکریسی تذبذب کا شکار

کوئٹہ،حکومت بلوچستان اور بیوروکریسی صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز کے حوالے سے تذبذب کا شکار حکومتی ارکان اور اعلیٰ بیورکریٹس کے اعداد وشمار میں فرق سے پریشانی پھیل گئی،کورونا وائرس کی اطلاعات کے حوالے سے ٹاسک فورس بھی غیر فعال۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق مگسی نے گزشتہ دنوں پریس کانفر نس میں صوبے میں کورونا وائرس کے 10کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد اگلے رو ز چیف سیکرٹری بلوچستان نے پریس کانفرنس میں 9کیسز کی تصدیق کی اسی روز صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کی جانب سے 10کیسز کی تصدیق کی گئی جبکہ منگل کو حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کی جانب سے 16جبکہ محکمہ صحت کے اعداد و شمار اور اعلیٰ بیورکریٹس کی جانب سے 15کیسز ہونے کی تصدیق کی گئی،حکومت اور سرکاری محکموں کے درمیان ابہام کی وجہ سے صحافیوں کو کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ڈائریکٹرجنرل صحت کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس کے نامزد کردہ میڈیا کوآرڈینٹر کا معلومات تک رسائی میں کوئی کردار نظر نہیں آیا اور نہ ہی وہ منظر عام پر دیکھائے دئیے

اپنا تبصرہ بھیجیں