تربت، شاہینہ شاہین کے قتل کیخلاف 17ستمبر کو ریلی نکالنے کا اعلان
تربت(نمائندہ انتخاب) جسٹس فار شہید شاہینہ شاہین کمیٹی نے 17 ستمبر کو تربت میں ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا،شہید شاہینہ شاہین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف جسٹس فار شاہینہ شاہین کمیٹی نے 17 ستمبر کو صبح دس بجے لاء کالج پبلک لائبریری سے شہید فدا چوک تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں کمیٹی کے اراکین نے مختلف سیاسی جماعتوں اور سماجی اداروں کے پاس جا کر انہیں ریلی میں شرکت کرنے کی دعوت کی۔
Load/Hide Comments


