نوازشریف آج بھی ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے نعرے پر چٹان کی کھڑے ہیں،شہبازشریف

مانانوالہ:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر واپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف آج بھی چٹان کی طرح ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر قائم ہیں رپورٹس واضح ہیں کہ نواز شریف کی صحت اس قابل نہیں کہ وہ پاکستان آئیں نواز شریف کو ہم نے نہیں بلکہ حکومت اور عدالت نے علاج کے لیے باہر بھیجا ،عمران نیازی نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کریں حکومت نواز شریف کی کردار کشی کر رہی ہے وہ ان خیالات کا اظہار ایم این اے سردار عرفان ڈوگر کے ساتھ اپوزیشن چیمبر میں ملاقات کے دوران کر رہے تھے انہو ں نے کہا کہ کروڑوں پاکستانیوں کی دعائیں نواز شریف کے ساتھ ہیں وہ علاج کرانے کے بعد پاکستان آئیں گے علاج کرانا ان کا قانونی حق ہے ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے امید ہے نواز شریف کو عدالتوں سے انصاف ملے گا احتساب صرف اپوزیشن کے لیے ہے پورا ملک گواہ ہے کہ نیب کا احتساب صرف ن لیگ کے لیے ہے شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی صفوں میں بڑے بڑے کرپشن کے مگر مچھ بیٹھے ہیں حکومت کے پاس آٹا شوگر ادویات گھی مافیا بیٹھا ہوا ہے چینی ادویات اور دیگر مافیا کو راتوں رات بگھا دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں