تمبو،سڑک کنارے بم دھماکے میں ایک شخص زخمی

تمبو:نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے علاقے میں زیرتعمیرروڈ پر بم دھماکہ روڈ پر کام کرنے والی رولر مشین کا ڈرائیور معمولی زخمی رولر مشین کو بھی نقصان پہنچا پولیس کے مطابق نصیرآباد کے تحصیل تمبو کے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود عزیزآباد کے قریب زیرتعمیر فیض آباد ٹو ڈیرہ مرادجمالی روڈکے درمیان نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ پر روڈ تعمیرکرنے والی رولرمشین چڑھ گئی جس کے باعث دھماکہ ہوا جس کے باعث رولرمشین ڈرائیورصفعی الرحمن معمولی زخمی ہوگیا اور رولر مشین کو بھی نقصان پہنچا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور بم ڈسپوزل اسکارڈ کی ٹیم کو طلب کیا گیا پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے علاقے کی ناکابندی کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں