کوئٹہ میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد10 اسکول بند جبکہ سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں کلاسوں کا اجراء موخر کردیا گیا
کوئٹہ:کوئٹہ میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد 10 اسکول بند جبکہ سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں کلاسوں کا اجراء موخر کردیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کو سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار یاسر میر کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق یو نیورسٹی کے کوئٹہ میں قائم مرکزی کیمپس میں کلاسوں کا اجراء تاحکم ثانی معطل کردیا گیا ہے جبکہ جامعہ کا ہاسٹل ، ڈے کیئر سینٹراور لائبری بھی بند کردی گئی ہیں دوسری جانب کوئٹہ شہر کے10 اسکولوںگورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جناح ٹائون سے چھ ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلی عالم خان اور گورنمنٹ لیڈی سنڈیمن گرلز ہائی اسکول سے کورونا وائرس کے دو ،دو کیس رپورٹ ہونے کے بعد اسکولوں کو 19ستمبر سے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے اس حوالے سے ڈائریکٹر ایجوکیشن کوئٹہ نے اسکولوں کی پرنسپلز کو تحریری طور پر آگا ہ کردیا ہے جبکہ اب تک کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کسی بھی پرائیویٹ اسکول کو بند کرنے یا وہاں سے کورونا وائرس کے کیس رپورٹ ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں


