کوئٹہ،شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل کیخلاف احتجاجی کیمپ قائم
کوئٹہ:تربت میں قتل ہونے والی صحافی ،آرٹسٹ و اینکر پرسن شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کیا گیا جس میں بلوچ طلبا تنظیموں کے رہنمائو ں زبیر بلوچ ،شکور بلوچ و طالبات نے شرکت کی کیمپ کے شرکائ نے کہا کہ سازش کے تحت جنوبی بلوچستان کی اصطلاح استعمال کرکے بلوچستان کے حالات کو خراب کیا جارہا ہے مکران کو سازش کے تحت الگ کر کے وفاق کے زیر تسلط لانے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں خواتین کو منصوبے کے تحت نشانہ بناکر بلوچ طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش کی جارہی ہے تاکہ یہ قوم تعلیمی حوالے سے با نجھ ہوسکے لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایسے اقدامات کیخلاف کوہلو سے جیونی تک کے بلوچ اپنے حقوق کیلئے نکلیں گے۔
Load/Hide Comments


