شمالی وزیرستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 جوان جاں بحق

شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے اسپالگا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے فوج کے دو جوان جاں بحق ہوگئے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے اسپالگا میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران مسلح گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان جاں بحق ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں حوالدار تاجبر علی اور سپاہی راشد شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں