جام حکومت شیخ زید ہسپتال میں ضیعف العمر شخص کی ہلاکت کی زمہ دار ہے، کوئٹہ یکجہتی کونسل

کوئٹہ:کوئٹہ یکجہتی کونسل کے ایک پریس ریلیزمیں سیدحسن آغا نے کہاکہ گزشتہ روز شیخ زیدہسپتال میں دل کے ضعیف العمر زوار کی موت کے ذمہ دار جام کمال کی صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے سیکرٹری ہے انہوں نے اپنے بیان میں صوبائی حکومت کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کو شدید تنقیدکانشانہ بناکر کہا کہ زائرین کو چودہ پندرہ روز تک تفتان قرنطینہ میں رکھنے کے بعد کیا جواز بنتاتھا کہ انہیں کوئٹہ لاکر بے یارومددگار اور کسی پروگرام کے بغیراللہ کے آسرے پرچھوڑدیاجاتاانہوں نے کہا کہ تفتان سے دل کے انتہائی سخت مریض کو کروناوائرس کا مریض قرار دے کر شیخ زیدہسپتال میں رکھنا انتہائی لاپرواہی اور بے توجہی کی علامت ہے انہوں نے صوبائی محکمہ صحت کی ناقص کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ تفتان میں زائرین کو اکٹھا پانچ یا چھ ہزار لوگوں رکھنا قرنطینہ نہیں بلکہ کروناوائرس کی نرسری تشکیل دینے کے مترادف ہے انہوں نے اپنے بیان میں مزید مطالبہ کیا کہ شیخ زیدہسپتال میں بے گناہ زائر کی موت کا باقاعدہ تفتیش ہوناچاہئیے اور ذمہ داروں کو قرار واقعی قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں