نصیرآباد،غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

ڈیرہ مراد جمالی:نصیر آباد میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ منجھوشوری کے حدود گولہ واہ کے قریب کارو کاری کے الزام میں ملزم نے فائرنگ کرکے محمدشعبان اور خاتون مسماہ (ر)کوقتل کردیااور ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا واقعہ کی اطلاع پر ایس،ایچ او منجھوشوری غلام سرور مینگل پولیس پارٹی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولین کی لاشوں کو قبضے میں لیکر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا منجھو شوری مذید واقعہ کے حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں