کوئٹہ،ٹریکٹر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر ٹریکٹر کی ٹکر سے 19سالہ موٹرسائیکل سوار اسماعیل ولد گلاب سکنہ اختر آباد کوئٹہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی نعش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں بعد ازاں لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ حادثہ سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں