صدر مملکت اور گورنر بلوچستان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو، دورہ چین و دیگر امور پر تبادلہ خیال

کوئٹہ: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور گورنربلو چستان امان اللہ خان یاسین زئی کے مابین بدھ کی شام ٹیلی فونک گفتگوہوئی۔دونوں رہنماؤں نے ملک اور صوبے کی مجموعی صورتحال،کروناوائرس کے خلاف اٹھائے گئے اقدمات،کروناوائرس سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے اور خاص کرصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے حالیہ دوروزہ چین کے کا میاب دورے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دوروزہ کامیاب دورہ کے دوران چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات،دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں مزید تعلقات بڑھانے اور چین کے ساتھ کروناوائرس کے حوالے سے ہونے والے نقصانات پر اظہار یکجہتی بھی زیر بحث آئے۔صدر مملکت نے گورنر بلو چستان کو اپنے دورے کے بارے یہ بھی بتایا کہ چین نے پاکستان کو کروناوائرس سے نمٹنے میں ہر قسم کی مدد تعاؤن کا بھر پو ریقین دہانی کرائی ہے۔گورنر بلو چستان نے صدر پاکستان کو صوبے میں کرونا وائرس کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ کروناوائرس کو شکست دینے میں ہم بہت جلد کامیا ب ہو جائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں