بلوچستان ،کورونا وائرس میں اضافے کا رجحان بدستور برقرار،94کیسزرپورٹ
کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافے کا رجحان بدستور برقرار ہے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے94نئے مریض سامنے آگئے جبکہ کوروناکے شکار57مریض صحت یاب ہوگئے،صوبے کے تعلیمی اداروں میں گیارہ روز کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 427 ہوگئی ۔محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روزصوبے میں 1074افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے 8اضلاع سے94نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار932ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 57مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد 13 ہزار512ہوگئی ، صوبے میں کورونا کے ایکٹومریضوں کی تعداد 1275ہوگئی ہے جبکہ 1068افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کوروناوائرس کے باعث انتقال کرجانے والے افراد کی تعداد 145 ہے ،محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں اب تک 4515افراد کیکورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں ،جن میں سے 427افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔