قلعہ سیف اللہ میں کار اور ٹرک میں تصادم، 5 افراد جاں بحق
چمن :قلعہ سیف اللہ کے قریب کار اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب کار اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد کوئٹہ سے اسلام آباد جارہے تھے، کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے، کار اور ٹرک کا تصادم اس قدر شدید تھا کہ کار ٹرک کے اندر گھس گئی اور اسے نکالنے کیلئے کرین طلب کرنا پڑی۔
Load/Hide Comments