کورونا،20 لاکھ تک اموات کا سبب بن سکتا ہے، ڈبلیو ایچ او
جنیوا:عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے سبب مزید انسانی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے۔ جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی اقدامات کے ڈائریکٹر مائیکل راین نے کہا کہ کووڈ انیس کے باعث بیس لاکھ تک اموات کافی حد تک ناقابل تصور تو ہیں لیکن ناممکن نہیں۔ راین کے مطابق کووڈ انیس کی مہلک بیماری کے خلاف سخت اور بروقت اقدامات کیے جائیں، تو انسانی اموات کی تعداد میں ڈرامائی اضافہ روکا جا سکتا ہے۔ یہ وائرس اب تک نو لاکھ چورسی ہزار انسانوں کی جان لے چکا ہے اور ڈبلیو ایچ او کو خدشہ ہے کہ اگلے چند روز میں یہ تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔
Load/Hide Comments