اسرائیل کے ساتھ باہمی تعلقات معمول پر لانے کے دعوے من گھڑت ہیں، سوڈان
جینوا : سوڈانی قائم مقام وزیر خارجہ قمرالدین نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ باہمی تعلقات معمول پر لانے کے دعوے من گھڑت ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جینوا میں اقوام متحدہ کے اعلی کمیشن برائے مہاجرین فلپو گراندی سے ملاقات کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض عر ب ممالک کے اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانے کے معاملے پر 1948 سے ابتک بحث و مباحثہ ہو رہا ہے، لیکن ہم نے اس حوالے سے فی الحال کوئی قدم نہیں اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ ہر کسی کا خیال ہے کہ اب سوڈان کی باری ہے لیکن میں ایسی کوئی چیز کا مشاہدہ نہیں کر رہا۔ اس معاملے پر کابینہ میں کسی بھی سطح پر بحث نہیں کی گئی۔مسئلہ فلسطین کا بھی ذکر کرنے والے قمرالدین نے بتایا کہ علاقے میں دو مملکتی حل ہماری اولین ترجیح ہے۔
Load/Hide Comments