کوئٹہ، مہنگائی عروج پر، شہری سبزیوں کی خریداری سے بھی قاصر
کوئٹہ:کوئٹہ میں یوٹیلٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل،گھی اور دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد سبزیوں کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کردیا گیا ٹماٹر، پیاز ، توری، کدو ، بھنڈی، آلو سمیت دیگر عوام کی دسترس سے باہر ہوگئی۔شہر کی سبزی مارکیٹ میں مہنگائی کی لہر برقرار مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹماٹر فی کلو 120 سے 150 روپے، پیاز 60 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے مارکیٹوں میں توری فی کلو 110 سے 120 روپے کلو فروخت ہونے لگا آلو فی کلو 50 سے 80 روپے،کریلا 70 روپے فی کلو، بھنڈی 120 سے 130 روپے فی کلو، کدو 60 سے بڑھ کر 70 روپے، لیمو 80 روپے فی کلو میں فروخت کیاجارہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ گوشت دالیں کے بعد اب غریب افراد کی قوت خرید سے سبزیاں بھی باہر ہوگئی۔ گزشتہ دنوں یوٹیلیٹی اسٹورز پر آئل 17روپے،گھی 4روپے،برائنڈ دودھ 5روپے لیٹر مہنگا جبکہ بچوں کے سیلریلز کی قیمت میں 20سے38روپے اضافہ کردیا گیا تھا۔


