جنوبی وزیرستان:فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، کیپٹن عبداللہ جاں بحق
راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے افسر کیپٹن عبداللہ ظفرجاں بحق ہو گئے ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نامعلوم افرا دکی جانب سے فائرنگ کا یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔ حملہ آوروں نے پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز رات گئے دہشتگردوں کی تلاش کیلئے پٹرولنگ کر رہی تھی۔ کیپٹن عبداللہ ظفرپٹرولنگ پارٹی کی قیادت کر رہے تھے
فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ کیپٹن عبداللہ ظفرجاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے عبداللہ ظفر کا تعلق کوہاٹ کے علاقے لاچی سے تھا۔
Load/Hide Comments


