محمد قاسم خان نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے کاحلف اٹھا لیا

لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، محمد قاسم خان5 مئی2021 تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق تقریب حلف برداری گورنر ہاس میں ہوئی،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے چیف جسٹس سے حلف لیا،تقریب حلف برادری میں وزیراعلی پنجاب،ججز اور وکلا رہنماوں نے شرکت کی۔جسٹس مامون رشید شیخ اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں رواں ماہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ جسٹس قاسم خان کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں