لداخ میں عسکری تعمیرات بنانے سے باز آ جائیں، چین کی بھارت کو پھر دھمکی

بیجنگ: چین نے ایک بار پھر بھارت کو انتباہی انداز میں کہا ہے کہ لداخ اس کا حصہ نہیں اس لیے بھارت وہاں عسکری تعمیرات سے باز رہے، یہ اقدام کشیدگی میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین کے ساتھ مذاکرات کے دوران لداخ میں عسکری تعمیرات چین نے آخری وارننگ جاری کردی۔
متنازعہ علاقہ لداخ میں بھارتی تعمیرات پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارت کو سخت الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی دوغلی پالیسی سے باز رہے، بھارت عسکری تعمیرات کے ذریعے اپنی پوزیشن مضبوط کرنا چاہتا ہے جبکہ حالیہ مذاکرات میں طے پایا تھا کہ دونوں فریق سرحد پر ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں گے جوکشیدگی بڑھانے کا باعث ہو۔
خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج پہلی بار لداخ کی سرحد پر سردیاں گزارنے کی تیاریاں کر رہی ہے جہاں چینی فوج سے زیادہ موسم کی شدت ان کے لیے مہلک ثابت ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں