کروشیاسے سلووینیامیں داخل ہونے والے پاکستانیوں سمیت 100سے زائد مہاجرین گرفتار

لندن(انتخاب نیوز)سلووینیا کی پولیس نے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے ایک سو سے زائد مہاجرین کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ مہاجرین کروشیا سے اس ملک میں داخل ہوئے تھے۔سلووینیا کی پولیس کے مطابق غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے ان مہاجرین کو اتوار کی شام گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے اور آئندہ چند روز میں انہیں دوبارہ کروشیائی پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔کروشیا کی سرحد پر اس طرح غیرقانونی مہاجرین کا پکڑے جانا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے لیکن اتنی بڑی تعداد میں مہاجرین کا پکڑے جانا پولیس کے لیے حیران کن تھا۔پولیس کی ترجمان انیتا لوسکووچ کا نیوز ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ”کروشیا سے ملحق جنوبی سرحد کے مختلف مقامات پر مجموعی طوپر پر 113 غیر قانونی مہاجرین کو پکڑا کیا۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں