نوازشریف کو لیڈر مانا گیا تون لیگ کالعدم قرار دی جاسکتی ہے، بابر اعوان
(انتخاب نیوز) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف ہیں ، اگر پارٹی کی طرف سے نوازشریف کو لیڈر مانا جاتا ہے تو وہ جماعت کالعدم قرار دی جاسکتی ہے ، فوج یا قومی سلامتی کیاداروں کیخلاف اْکسانے پرآرٹیکل 6 لگ سکتا ہے ، ابھی ایک ’فِن لیکس‘ آنے والی ہے ، جس میں منی لانڈرنگ کرنے والوں کے نام آئیں گے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سزائے موت کے مجرم یا پناہ لینے والے کو برطانیہ سے لانا مشکل ہوتا ہے ، بابراعوان نے کہا کہ شہباز شریف بڑے بھائی کا ایجنڈا لے کر سڑک پر نہیں آنا چاہتے ، یہی وجہ ہے کہ شہباز شریف کہیں اور جا کر بیٹھ گئے ہیں ، جب کہ قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری بھی فرمائشی ہے ، ان کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ اْنہوں نے گرفتاری دی ہے۔


