بی ایم سی اور سول ہسپتال کے پی جی ڈاکٹروں کے لیے 8کروڑ روپے جاری

کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ میں خدمات سرانجام دینے والے 80 پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی تنخواہوں کے لیے آٹھ کروڑ روپے جاری کردئیے ہیں تمام پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کو آٹھ ماہ کے واجبات بھی ادا کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی دونوں بڑی اسپتالوں میں طبی خدمات سرانجام دینے والے پی جی ڈاکٹرز کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر پوری تندہی سے کام کررہے ہیں حکومت بلوچستان نے پی جی ڈاکٹرز کی تنخواہوں کے اجرا کی منظوری دے دی ہے امید ہے کہ پی جی ڈاکٹرز اب پہلے سے بھی زیادہ محنت سے کام کرتے ہوئے قومی ایمرجنسی کے اس نازک وقت میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے انہوں نے کہا کہ بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور چوبیس گھنٹوں میں تین شفٹوں میں کام کیا جارہا ہے ماہرین طب اور تمام ڈاکٹرز سے لیکر سوئیپرز تک چوبیس گھنٹے کام کررہے ہیں کرونا وائرس کی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الیکٹیو سرجری عارضی طور پر بند کردی گئی ہے تاہم ایمرجنسی کا آپشن بدستور موجود ہے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان چیف سیکرٹری اور سیکرٹری صحت بلوچستان طبی ریلیف و سرگرمیوں کو براہ راست مانیٹر کررہے ہیں اور اس مقصد کے لیے چیف سیکرٹری آفس میں قائم خصوصی کنٹرول روم تسلسل کے ساتھ فعال ہے کرونا وائرس کے موجودہ چیلنج سے نبردآزما ہونے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں اور قومی امید ہے کہ حکومت اور عوام مل جل کر کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں