بلوچستان،کورونا ٹیسٹ رپورٹس میں تاخیر سے شہری پریشان

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ رپورٹس میں تاخیر سے شہری پریشان،والدین بچوں کو سکول بھیجنے سے قاصر تفصیلات کے مطابق وفاقی محکمہ تعلیم کی ہدایات کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی سے قبل طلباء اور اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کی مختلف اداروں میں ضروری قرار دیا گیا جس کے بعد بلوچستان سمیت ملک بھرمیں ٹیسٹ اور کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھنے لگی لیکن بلوچستان میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے بعد رپورٹس میں تاخیر کی وجہ سے والدین کی مشکلات میں اضافہ ہوچکا ہے ملک کے دیگر شہریوں میں زیر تعلیم طلباء کو تعلیمی اداروں میں تاوقتیکہ قبول نہیں کیا جاتا جب تک کورونا منفی کی رپورٹ جمع نہیں کرائی جاتی متاثرہ شہری نے انتخاب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 3 روز قبل بچوں کا ٹیسٹ کرایا لیکن تاحال رپورٹ تاخیر کا شکارہے جس کی وجہ سے تعلیمی سال ضائع ہورہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام سست روری کا نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں