نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک نے اپنی برطرفی کو چیلنج کردیا

لاہور: نواز شریف کو سزا سنانے والے سابق جج ارشد ملک نے اپنی برطرفی کو عدالت میں چیلنج کردیا۔ نواز شریف کو سزا سنانے والے سابق جج ارشد ملک نے برطرفی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ برطرفی کے لیے قواعد و ضوابط پورے نہیں کیے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ نے وڈیو اسکینڈل میں جج ارشد ملک کو برطرف کردیا تھا، ان کی برطرفی کی منظوری لاہور کی ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے دی تھی، جب کہ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے 6 اگست کو جج ارشد ملک کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں