تحریک کے آغاز میں مقدمات کی بھرمار کامیابی کا اشارہ ہے، ڈاکٹرحئی بلوچ

کوئٹہ؛نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کے آغاز میں جمہوری قائدین کیخلاف جھوٹے بے بنیاد اور بغاوت کی مقدمات کے بھر مار اس تحریک کی کامیابی کا واضح پیغام ہے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے تحریک کو دبائو میں نہیں لاسکتے ہیں بلکہ حکمرانوں کیخلاف جمہوری کارواں اپنی منزل کی طرف مزید تیزی سے جدوجہد آگے بڑے گی ملک میں حق وحاکمیت ا ور ساحل وسائل کے اختیارات کی جدوجہد کرنے والوں کیخلاف ہمیشہ بغاوت کے مقدمے انگریزوں کے وقت سے لیکر آج تک جاری ہے ان خیالات کااظہار ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انگریوزوں کے وقت سے لیکر آج تک نو آبادیاتی نظام اور جدید نو آبادیاتی نظام کیخلاف ایک طویل جدوجدہ صدیوں سے جاری رہے گی جب تک آقا اور غلام کا غیر جمہوری اور غیر سیاسی نظام حاکم اور محکوم کا نظام ہمیشہ کیلئے دفن نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ زمانہ قدیم سے حکمرانوں کے آمرانہ جابرانہ ،ظالمانہ اور مسلط کردہ نظام کا یہ وتیرہ رہا ہے جب بھی قوم پرست عوام دوست جمہوری قوتوں نے اپنے سرزمین سے محبت کرنے والے سیاسی آکابرین کارکنوں اور دانشوروں کو یہ الکاف سے ہمیشہ نوازا گیا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے اپنے حق وحاکمیت اور ساحل وسائل کے اختیارات کی جدوجہد کرنے والوں کیخلاف ہمیشہ بغاوت کے مقدمے ہر وقت بنتے رہے ہیں اور عوام کی طاقت سے یہ جھوٹے مقدمے غیر مشروط طور پر ختم بھی ہوتے رہے ہیں جس کی واضح مثال حیدرآباد ٹربیونل ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے قائدین اور کارکنوں کیخلاف جھوٹے بے بنیاد مقدمات اس عوامی تحریک کے آغاز میں بغاوت کی بھرمار ہے اس سے تحریک کی کامیابی کا واضح اشارہ ہے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے تحریک کو دبانے کی کوشش ناکام ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں